ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ کیا، جی ایس ٹی پرنیافیصلہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف

کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ کیا، جی ایس ٹی پرنیافیصلہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف

Sun, 08 Oct 2017 12:35:00    S.O. News Service

نئی دہلی،7 ؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے اونٹ کے منہ میں زیرہ ڈالنے پرتنقیدکی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اس نے جی ایس ٹی کو بہتربنانے کے لیے کئی تجاویزپیش کی ہیں۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بھی بہتری کی ضرورت پرزوردیا لیکن مودی حکومت کی حالت ایسی ہے کہ ناچنے نہ آئے توآنگن ٹیڑھا۔کانگریسی میڈیاانچارج سرندیپ سرجیوالانے جی ایس ٹی کوایک ملک ۔ سات ٹیکس کہا۔ انہوں نے کہاکہ ہے کہ مودی حکومت نے عبوری اصلاحات کے اہم مسائل کوحل نہیں کیا۔ اس طرح کے عمل کو لاگو کیا گیا ہے، یہ ایک ٹیکس مصیبت بن گیا ے۔ جیسا کہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ وہ سب کچھ جانتی ہے۔ تاہم یہ حقیقت یہ ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ صحیح لوگوں کے لیے ہے جوانتخابات میں نہیں آتے۔کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ کانگریس نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا جو جمعہ کو لیا گیا تھا، لیکن حکومت اس سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہم ایک جی ایس ٹی چاہتے تھے۔ کانگریس نے کہا تھا کہ جی ایس ٹی کو18 فی صدپررکھا جانا چاہئے، لیکن یہ بہت بدقسمتی ہے کہ اس معاملے میں وزیراعظم نے کوئی لائحہ عمل نہیں بنایاہے۔


Share: